دہلی ہائی کورٹ نے اسکول کے احاطے میں کتابوں اور یونیفارم کی فروخت جیسی
تجارتی سرگرمیوں پر روک لگانے کے معاملے میں سختی دکھاتے ہوئے مرکزی ثانوی
تعلیم بورڈ (سی بی ایس ای) کو یقینی بنانے کی ہدایت دی کہ بورڈ سے وابستہ
اسکول ان سرگرمیوں میں ملوث نہ ہوں۔کارگزار چیف جسٹس گیتا متل اور جسٹس انو
ملہوترا کی ڈویژنل بنچ نے کہا کہ
سی بی ایس ای نے حال ہی میں اس تناظر میں سرکلر جاری کیا ہے اور اس پر عمل
کیا جانا چاہئے۔بنچ نے سماجی کارکن سنیل پوکھریال کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے کہا، ہم درخواست نمٹانے کے ساتھ ساتھ سی بی ایس ای کو ہدایت دیتے ہیں کہ وہ
اس بات کو یقینی بنائے کہ ادارہ قانون کی پاسداری کرے۔